عمران خان نے شاہ محمود اور پرویزخٹک کو لاہور بلالیا

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کو لاہور بلا لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان سے پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی آج زمان پارک میں ملاقات کرینگے، عمران خان نے پرویزخٹک، شاہ محمود قریشی کو استعفوں پر واضح مؤقف کیلئے بلایا ہے۔
شاہ محمود قریشی اور پرویزخٹک کی آج استعفوں پر سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ہونی تھی، پرویزخٹک اورشاہ محمود قریشی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں شریک نہ ہوئے۔
شاہ محمود قریشی کی غیر موجودگی میں اسد قیصر نے وفد کی قیادت کی، عمران خان پارٹی کے اہم عہدیداروں سے آج استعفوں پر مشاورت کریں گے۔
