وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مجمد اثاثے بحال کر دیئے گئے

ضلعی انتظامہ نے نیب کی ہدایات پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثوں کو بحال کر دیا ہے جبکہ اس سلسلے میں متعلقہ بینک انتظامیہ کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق نیب کے حکم پر اسحاق ڈار کے گلبرگ میں گھر ہجویری ہاؤس کی سپرداری کرادی ہے۔ اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بھی بینک انتظامیہ کو جاری کیا ہے۔

اسحاق ڈار کے اکاؤنٹ میں 50 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار روپے بحالی کا مراسلہ جاری کیاگیا ہے۔وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے دیگر بینک اکاؤنٹس کو بحال کرنے کا مراسلہ بھی جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ نیب نےاحتساب عدالت کےحکم پر اسحاق ڈار کےاثاثے بحال کرنےکی ہدایت کی تھی۔

Back to top button