عمران خان نے ہر پاکستانی کی زندگی اجیرن بنا دی

چیئر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے بعد حکومتی نااہلی سے ملک میں افراتفری پھیل گئی ، وزیراعظم عمران خان نے ہر پاکستانی کی زندگی کو اجیرن بنا دیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے اپنے بیان میں بتایا کہ حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات کے معاملے میں نااہلی کا مظاہرہ کیا ، ملک بھر میں بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں ، اکثر پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امورِ زندگی کو ٹھپ کرکے وزیراعظم عمران خان نے ہر پاکستانی کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے، عوام پہلے ہی ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پٹرول خرید رہے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلا اضافہ تباہ کن ہوگا، پی ٹی آئی حکومت حل ہونے والے مسائل کو بھی اپنی نااہلی سے بحران بنادیتی ہے۔

Back to top button