مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے انکشافات پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے ، مریم نواز نے پریس کانفرنس میں اعتراف کیا تھا کہ چینلز کے اشتہارات روکنے سے متعلق آڈیو میری اپنی ہے جس پر حکومتی وزرا کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کا اشتہارات کنٹرول کرنے کا اعتراف سنگین مالی بے ضابطگیوں کااعتراف ہے، امید ہے وہ بیرون ملک جائیدادوں کا بھی اعتراف کر لیں گی۔

دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ عوام کو پیٹرول کے لئے قطاروں میں کھڑا کر دینا بے حسی اور نااہلی نہیں بلکہ ظلم کی انتہائی سطح ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام تڑپتے اور رل رہے ہیں لیکن ظالم حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑا، اور ایک دن بھی عوام پر قیامت ڈھانے والے عمران خان کو عوام کی تکالیف پر پریشان ہونے ہوئے نہیں دیکھا۔

Back to top button