عمران خان کو عید اطمینان سے گزارنے کا مشورہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو عید اطمینان سے گزار نے کا مشورہ دے دیا۔
وزیرداخلہ راناثنااللہ کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکا ہے، قانونی طریقے سے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اطمینان سے عید گزاریں، وفاقی حکومت ان کے خلاف کسی آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔
