عمران خان کی الیکشن کمیشن ممبران کوسنگین نتائج کی دھمکیاں

بانی تحریک انصاف عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کرنے پر4الیکشن کمیشن ممبران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں تمہارے نام اور شکلیں پہچانتا ہوں، اقتدار میں آکرتم سب پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا، تم جس کے کہنے پر سب کچھ کررہے ہو وہ بھی تمہیں نہیں بچاسکے گا، الیکشن کمیشن ممبران دھمکی آمیز رویے پر ششدر رہ گئے۔

واضح رہے کہ   گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے سماعت ہوئی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے کی اندرونی کہانی کے تحت بانی چیئرمین پی ٹی آئی فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے دوران شدید غصے میں آگئے ، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے دوران سماعت الیکشن کمیشن کے 4 ممبران نثار درانی، جسٹس ر اکرام اللہ خان، شاہ محمود جتوئی، بابر حسن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے ڈالیں۔اور کہا کہ تم جس کے کہنے پر سب کچھ کررہے ہو وہ تمہیں بچا بھی نہیں سکے گا۔ بتایا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی دھمکی آمیز رویے پر ممبران الیکشن کمیشن بھی ششدر رہ گئے۔ یاد رہے توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر گزشتہ روز فرد جرم عائد کی گئی تھی، دونوں رہنماؤں کو فرد جرم پڑھ کر سنائی تو سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری نے صحت جرم سے انکار کیا تھا، اس دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن ممبران پر جانبداری کا الزام بھی عائد کیا۔

Back to top button