1ہزارکےجعلی نوٹ بھی زیرگردش،سٹیٹ بیک نے نشاندہی کردی

ملک میں1ہزار کے جعلی نوٹ بھی گردش کرنے لگے۔سٹیٹ بینک نے بھی نشاندہی کرد ی۔

سٹیٹ بیک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال  ملک بھر میں 1 ہزار کے ہزاروں جعلی نوٹس پکڑے گئے۔ سال 2022 اور 2023 کے دوران جعلی کرنسی کے پھیلا ئوکے اعداد و شمار سامنے آگئے ۔

سب سے زیادہ 1 ہزار روپے کے جعلی نوٹ گردش میں ہیں، ملک بھر سے 2023 کے دوران 35 ہزار جعلی نوٹ پکڑے گئے۔ ریکارڈ کے مطابق ملک بھر میں مختلف مالیت کے 25 ہزار جعلی نوٹ ایف آئی اے اور پولیس نے اسٹیٹ بینک کو جمع کرائے۔  بینکوں کی طرف سے 10 ہزار جعلی نوٹ جمع کرائے گے۔گزشتہ 2 سالوں میں پکڑے گئے جعلی نوٹوں کی تعداد تقریباً برابر ہے۔

Back to top button