غزہ پر اسرائیلی بمباری،مزید 120سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 120سے زائد فسطینی شہید ہو گئے۔
غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اقوام متحدہ کے شیلٹر سمیت مختلف مقامات پر اسرائیلی افواج کی جانب سے بے دریغ بمباری کی گئی۔اسلامی جہاد کے آپریشنل کمانڈر ممدوح لولو کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں حماس کے مزاحمت کاروں کے جوابی حملے بھی جاری ہیں، القسام بریگیڈز کے جنگجوؤں نے غزہ سٹی میں اسرائیلی ٹینکوں پر الیاسین راکٹوں سے حملے کیے، عمارت میں مورچہ بند اسرائیلی فوجیوں کو دھماکہ خیز مواد اور مشین گنوں سے نشانہ بنایا گیا۔
