لندن پلان کے تحت ایک پارٹی کو نشانہ بنایا گیا

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ لندن پلان کے تحت ایک جماعت کو نشانہ بنایا گیا، سپریم کورٹ بینچ بنا کر ہماری درخواست پر جلد سماعت کرے۔
انھوں نے کہا کہ بلے کے نشان سے متعلق کیس پر بینچ بنایا جائے اور ہمیں سنا جائے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے پاس لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے، الیکشن میں ایک پی ٹی آئی ہے جس کےخلاف غیر آئینی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نہیں نبھا رہا، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لندن پلان کے تحت ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنایا گیا۔ہماری درخواست تھی کہ آر او عدلیہ سے لئے جائیں، الیکشن میں سب سے مساوی سلوک ہونا چاہیے۔
