عمران خان نے بزدار کو ہٹانے سے دوبارہ انکارکردیا

وزیراعظم عمران خان نےارکان پنجاب اسمبلی کودوٹوک پیغام دیا ہےکہ پنجاب کےوزیراعلیٰ عثمان بزادرہی رہیں گے۔
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورےپرلاہورپہنچےہیں جہاں انہوں نےارکان اسمبلی اوردیگرحکام سےاہم ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ارکان پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنےآئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدارہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے، انہیں عہدے سےنہیں ہٹاؤں گا۔ انہوں نےکہا کہ مجھےپتہ ہےسازش کون کررہا ہے، سازش کےپیچھےکون ہے، عثمان بزدارکوہٹایا تونئےوزیراعلیٰ کو بھی ایسےہی ہٹادیا جائے گا، نیا وزیراعلیٰ مقررکیا گیا تووہ 20 روز بھی نہیں چل سکےگا۔ ان کا کہنا ہےکہ قوموں کی زندگیوں میں نشیب و فرازآتےہیں، ہمت اوردلیری سےحالات کا مقابلہ کرنا ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نےلاہورپہنچنےپروزیراعلیٰ عثمان بزدارسےملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، عوام الناس کوسہولیات کی فراہمی اورترقیاتی امورکےحوالےسےگفتگوکی گئی۔ خیال رہےکہ تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی سےتعلق رکھنےوالے20 ارکان نےپریشرگروپ بنایا تھا جنہوں نےگزشتہ روز وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے ملاقات کی تھی اوران کےمطالبات مان لیےگئےتھے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی کےحوالےسےبھی خبریں زیرگردش تھیں جبکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی عثمان بزدارکی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button