عمران کی رنگ برنگی شرٹوں کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑانے لگا

وزارت عظمیٰ سے برطرفی کے بعد سے وزیراعظم عمران خان نے سفید شلوار قمیض پہننا چھوڑ دی ہے اور اب اکثر رنگ برنگی لال، پیلی اور سبز ٹی شرٹس میں نظر آتے ہیں جن کا اب سوشل میڈیا پر مذاق اڑنا شروع ہو گیا ہے۔ عمران خان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ جتنا عرصہ وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان رہے، ہمیشہ شلوار قمیض اور کپتان چپل پہنے نظر آتے تھےلیکن اقتدار سے کیا نکالے گئے، انہوں نے قومی لباس پہننا ہی ترک کر دیا ہے اور اب ذیادہ تر ٹی شرٹس اور ٹراؤزر میں ہی نظر آتے ہیں۔ کپتان کی رنگ برنگی پیلی، سرخ اور سبز ٹی شرٹس نے اب سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل جو ان کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔ سرخ، سبز اور پیلی ٹی شرٹوں میں ملبوس عمران کی تصویروں کی میمز بناتے ہوئے کسی سوشل میڈیا صارف نے ٹریفک لائٹس کی فوٹو لگائی تو کسی نے اسی رنگ کے مرغی چوزے شیئر کر دیئے۔
اس کے علاوہ پھل، سبزیاں اور مختلف کارٹون کرداروں کی سرخ، سبز اور پیلی تصویریں بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ لوگ میمز تو شیئر کر رہے ہیں لیکن کسی نے ابھی تک گالی شیئر نہیں کی۔ اس پر ایک منچلے نے رنگ برنگے کموڈ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لو جی اب تو ضرور پڑیں گی گالیاں۔
مہتاب عالم نا میں سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ عمران خان 72 برس کا ہو جانے کے باوجود ابھی تک لونڈوں لپاڑوں والے رنگوں کی ٹی شرٹس استعمال کر رہے ہیں حالانکہ وزارت عظمی کے باوقار عہدے پر فائز رہنے کے بعد اب انہیں اس طرح کی حرکتیں زیب نہیں دیتیں۔
