عمر اکمل ایک نئے اسکینڈل کی زد میں

قومی ٹیم کے بلے باز عمر اکمل ایک نئے تنازع کا حصہ بن گئے ہیں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ کے دوران عملے سے بدتمیزی پر ان پر طویل مدت کےلیے پابندی لگائے جانے کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ کے دوران عجیب حرکت دکھائی کپڑے اتار کر کہا کہ دیکھ لیں چربی کہاں ہے؟ جب کہ اس دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور پاکستان ٹیم منجمنٹ کا اسٹاف بھی موجود تھا۔
عمر اکمل کے اس عمل پر اسٹاف نے پی سی بی سے شکایت کی جس پر پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ان کے اس رویے پر تشویش کا اظہار کیا۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کی شکایت موصول ہو چکی ہے ان کے اس ایکشن پر جائزہ لیا جا رہا ہے، اس معاملے پر سخت کارروائی کا امکان بھی ہے۔ پی سی بی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر ایسی حرکات دکھائی ہیں تاہم ماضی کے ریکارڈ کے باعث عمراکمل کے خلاف ضرور ایکشن لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button