آزاد کشمیر کی عوام نے ترقی کو ووٹ دیا: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہیں اور انتخابات میں عوام نے ترقی کے حق میں فیصلہ دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ جماعتیں نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کررہی ہیں۔بعض سیاسی جماعتیں گزشتہ 18 برس کی اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے میں ناکام رہی ہیں۔
اُنہوں نے دعویٰ کیاکہ پنجاب میں شکست کھانےوالے عناصر انتشار اور فساد کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کو اپنی کارکردگی اشتہارات کے ذریعے بتانا پڑی جب کہ نتائج سے قبل ہی پریس کانفرنسوں کے ذریعے اعتراضات کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔
عظمیٰ بخاری نےکہا کہ پیپلزپارٹی نے اب تک الیکشن کمیشن میں کوئی باضابطہ درخواست جمع نہیں کرائی اور صرف میڈیا پر الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) خدمت اور ترقی پر یقین رکھتی ہے، جب کہ کشمیر کے عوام نے بھی ترقی کو ووٹ دیا ہے۔
آزاد کشمیر انتخابات : ن لیگ اور الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ تھا، شرجیل میمن
ان کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں کسی شہری نے یہ نہیں کہاکہ اس نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا ہے۔
