عید الضحیٰ میں 1روز، مویشیوں کی قیمتیں آسمان پر، شہری پریشان

عید قربان میں ایک روز باقی ہے اور مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔
سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے آخری روز مویشی منڈیوں میں من پسند جانور خریدنے کےلیے بھاؤ تاؤ عروج پر پہنچ گیا۔
عوام ایک منڈی سے دوسری منڈی کے چکر لگا رہی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں قائم عارضی منڈیوں کے دام بھی دُگنے ہو گئے ہیں۔
شہریوں نے صبح سے ہی مویشی منڈیوں کا رخ کر رکھا ہے لیکن بارشوں کے بعد بھی جانوروں کے قیمتوں میں کمی نہیں آئی جب کہ بیوپاریوں کے نخرے بھی جاری ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ آج جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ،مہنگائی کے اس دور میں قربانی کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
