غیرقانونی مقیم مزید ساڑھے 12ہزار غیرملکی پاکستان بدر

ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کا آپریشن جاری ہے۔ غیرقانونی مقیم مزید ساڑھے 12ہزار غیرملکیوں کو پاکستان بدرکردیاگیا
محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز طورخم بارڈر سے 12 ہزار 689 غیرقانونی مقیم افراد افغانستان واپس گئے جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 60 ہزار 638 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افغانستان بھیجے جا چکے ہیں۔
افغان وزیراعظم نے کہا کہ افغانوں کو واپسی کے لیے مناسب وقت دیا جائے، مل بیٹھ کر مذاکرات سے مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کریں گے۔
خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے اور ایلینز کو حراست میں لیکر ملک کے مختلف شہروں میں قائم ہولڈنگ پوائنٹس میں رکھا جا رہا ہے۔

Back to top button