فاروق ستار حریم شاہ سے ہوٹل میں ملنے کیوں گئے؟


اپنی متنازعہ ویڈیوز اور بیانات سے ٹک ٹاک پر شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے متعلق انکشاف کیا ہے کہ انکے ساتھ میرے گہرے مراسم ہیں جن کا اندازہ اس بات سے ہوسکتا ہے کہ میرا فون نمبر ان کے موبائل میں ناٹی گرل کے نام سے محفوظ ہے۔
حریم شاہ نے اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ دئیے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار انھیں کافی عرصے سے جانتے ہیں اور وہ ان سے مسلسل رابطے میں بھی رہتی ہیں۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار سے میری پہلی ملاقات اسلام آباد کے ایک ہوٹل کی لفٹ میں ہوئی، وہیں ہم دونوں نے اپنے موبائل نمبروں کا تبادلہ بھی کیا تھا۔ ٹک ٹاک سٹار کے بقول فاروق ستار نے مجھ سے کہا کہ تم بہت شرارتی لڑکی ہو، تم جو سلوک لوگوں کیساتھ کرتی ہو، وہ میرے ساتھ نہ کرنا، اس بات پر میں نے انھیں تسلی دی کہ آپ بے فکر رہیں، کم از کم آپکے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔
جب حریم کو یہ سوال کیا گیا کہ ایک انٹرویو میں فاروق ستار نے سختی سے تردید کی ہے کہ ان کا آپ کے ساتھ کوئی تعلق ہے، تو حریم نے فاروق ستار کو جھوٹا شخص قرار دے دیا اور کہا کہ انھیں سیدھی طرح تسلیم کرنا چاہئے تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے دوست ہیں، اس میں کوئی معیوب بات نہیں تھی۔ حریم نے دعویٰ کیا کہ وہ کراچی میں اکٹھے سیر و تفریح بھی کرتے رہے ہیں اور کھانے بھی کھاتے رہے ہیں۔ فاروق ستار کو ڈھابے کا کھانا بہت پسند ہے، وہ مجھے ایک ڈھابے کا کھانا کھلانے بھی لے کر گئے تھے، اور اپنی جیب سے بل بھی ادا کیا تھا، اس کے بعد تقریباً چھ ماہ تک ہمارے درمیان مسلسل فون پر رابطہ رہا جس میں اب کافی کمی آ چکی ہے۔
ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ ایک مرتبہ کراچی ہوٹل میں قیام کے دوران فاروق ستار خود ان سے ملنے بھی آئے اور آدھا گھنٹہ میرے کمرے میں گپ شپ بھی ہوئی۔ حریم شاہ نے کہا کہ اب ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے جھوٹ بولنا شروع کر دیا ہے کہ ہم دونوں کی ملاقات ہوٹل میں نہیں بلکہ ان کے آفس میں ہوئی تھی جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

Back to top button