فضل الرحمان اور اسد قیصر میں ٹیلیفونک رابطہ

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اسد قیصر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ،سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کے مابین مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کے فیصلے پر گفتگو ہوئی۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہماری جماعت تسلیم کرتی ہے۔ فیصلے کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ خیر سگالی کرتے ہیں۔امید ہے فیصلہ دونوں جماعتوں کے درمیان باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے ثابت ہوگا۔
اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمن کی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اسد قیصر نے کہا کہ آج کے فیصلے سے ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی قائم ہوگی۔
