مخصوص نشستوں کا فیصلہ ماورائے آئین ہے،اکبر ایس بابر

تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلہ ماورائے آئین اور قانون قرار دیدیا۔
پی ٹی آئی کے بانی راہنما اکبر ایس بابر کا مخصوص نشستوں کے مقدمے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل میں کہنا ہے کہ ایسے فیصلے جوڈیشل بوناپارٹزم کے زمرے میں آتے ہیں۔جس سے مارشل لا کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ریلیف اس جماعت کو دیا گیا جو کیس میں فریق تک نہیں تھی، جو عدالتی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ اگر قانونی فیصلے ایک سیاسی جماعت کی مقبولیت کو مدنظر رکھ کر دیے جانے لگے تو پھر کل کی مقبول جماعت اپنے سیاسی گٹھ جوڑ میں ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد اپنی مقبولیت کا دعوٰی کھو چکی ہے۔ تو کیا اب قانونی فیصلے اس جماعت کی کھوئی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر دیے جائیں گے۔اکثریتی فیصلہ سیاسی زیادہ اور قانونی کم ہے جو آئین اور قانون پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔
