مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف لیگی کارکنوں کا احتجاج

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف ن لیگ کے کارکنوں کااحتجاج،ہائی وے بلاک کردی۔۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے سوہا کے قریب ایکسپریس وے بلاک کردی،ٹائر بھی نذرآتش کئے گئے۔کارکنوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ سنائے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا فیصلہ دیا تھا ۔
سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکنان کو ایک آنکھ نہ بھایا ،،اسلام آباد کی مصروف ترین شاہراہ کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا ،سراپا احتجاج مسلم لیگ نون کے کارکنان نے ایکسپریس ہائی وے کو نہ صرف بلاک کیا بلکہ سوہان کے قریب روڈ پر ٹائر جلا کر لگا دی،،کارکنان کی جانب سے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نعرے بازی کی گئی بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے کارکنان کو منتشر کر کے روڈ کوکلیئر کروا کر دیا۔
