وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایکس پر پیغام

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مخصوص نشستوں کافیصلہ سیاسی قرار دیدیا
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو سیاسی قرار دیدیا۔
خواجہ آصف کاایکس پوسٹ میں کہنا تھا کہ آج اعلیٰ ترین عدلیہ نے آئینی کی بجائےسیاسی فیصلہ دے دیا جو سائل ھی نہیں تھا۔جس نے ریلیف مانگا ھی نہیں تھا جو فریق ھی نہیں تھا اسکو ریلیف دے دیا۔آئین اور انصاف کے تقاضوں کی جگہ سیاسی تقاضوں کو اہمیت دی ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ آئین اور قانون کی تشریح کی بجاۓ آئین سازی کا فرض سنبھال لیا۔ انصاف دینے کے لئے عدل کی جنگ لڑیں تو ھم آپ کے انشا ء اللہ معترف ھونگے آپکو سلام پیش کریں گے۔
