فلمسٹار صاحبہ اب کیا نیا کرنے جا رہی ہیں؟

صاحبہ اور ریمبو کو لالی ووڈ کے "لوبرڈز” کہا جاتا ہے۔ دونوں ہی سخت محنتی ہیں اور آئے دن کچھ نہ کچھ نیا کرتے رہتے ہیں۔ صاحبہ ماضی کی سپرسٹار نشو کی بیٹی ہیں۔ "گیسٹ ہاؤس” فیم افضل خان عرف جان ریمبو نے صاحبہ سے شادی کے لئے اپنی ساس نشو بیگم کو کس طرح رام کیا، یہ کہانی اب پرانی ہو چکی ہے لیکن وہی نشو جنھوں نے اپنی لاڈلی بیٹی کی شادی کے لئے ریمبو کا ناکوں چنے چبوائے تھے، اب ہر وقت اس کی محبت کا دم بھرتی ہیں۔ ریمبو اور صاحبہ بھی انھیں کسی موقع پر نہیں بھولتے بلکہ اپنے ہر نئے پراجیکٹ کا آغاز ان سے کرواتے ہیں۔ حال ہی میں ایم ایم عالم روڈ پر صاحبہ کے نئے سگنیچر سیلون کا افتتاح بھی نشو نے ہی کیا ہے۔ ریمبو اور صاحبہ کا ایونٹ ہو اور وہ اپنی "بیسٹ بڈی” ریما کو بھول جائیں، یہ کیسے ممکن ہے؟ یعنی ریما بھی صاحبہ کو اس کے نئے پراجیکٹ کے لئے دعا دینے وہاں موجود تھیں۔ اور تو اور میرا، زارا شیخ، صوفیہ مرزا، مسٹر اینڈ مسز سلیم شیخ کے علاوہ سب کے چہیتے نوید رشید عرف ٹونی بھی ہر ایک کے ساتھ سیلفیاں بناتے دکھائی دے رہے تھے۔
صاحبہ اگرچہ فلموں میں نظر نہیں آ رہیں لیکن آپ نے انھیں سوشلائزنگ کرتے ضرور دیکھا ہو گا۔ ان کا اپنا یو ٹیوب چینل بھی ہے جہاں وہ اپنے لائف سٹائل کو ڈسکس کرتے ہوئے، روزمرہ زندگی کے ٹپس دے رہی ہوتی ہیں۔ صاحبہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی فیشن سینس کمال کی ہے۔ خوبصورت نین نقش اور شفاف چہرے کی مالک صاحبہ اب اپنے حوالے سے کچھ مزید سیکرٹس آؤٹ کرنے والی ہیں، یعنی اب وہ حسین نظر آنے کی خواشمند خواتین کو بتائیں گی اپنے حسن کے راز۔۔۔ مثلاً وہ چہرے کی تروتازگی کے لئے پانی بہت پیتی ہیں۔ مرغن کھانوں کی بجائے سبزیوں اور سلاد سے پیٹ بھرتی ہیں۔ چہرے پر نت نئی کریمیں نہیں لگاتیں اور میک اپ اتارتے یا مساج کرتے وقت عموماً آلمنڈ اور اولیوآئل کا استعمال کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button