فلموں کےبارے میں رائےدینااسلامی نظریاتی کونسل کاکام نہیں

چیئرمین نظریاتی کونسل نے فلم زندگی تماشہ پر فیصلہ دینے سے انکار کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ فلموں کےبارے میں رائے دینا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں۔
یاد رہے کہ تحریک لبیک کےاحتجاج کےبعد حکومت کی طرف سےسرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشا کی ریلیزکوروکےجانے کے بعد فلم زندگی تماشا پر رائے دینے کیلئے کیس اسلامی نظریاتی کونسل کو ارسال کیا گیا تھا
اسلامی نظریاتی کونسل میں بھیجنےکےحوالےسےچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نےبیان دیتےہوئےکہا ہے کہ
حکومت نےفلم ‘زندگی تماشا’ ہے کا معاملہ ہمارےپاس بھیجا ہے، ہم اس کا جائزہ لیں گے۔ تاہم فلموں کےبارے میں رائےدینا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام نہیں ہےلیکن اگر سرکارہم سے کوئی بات پوچھےتو یہ ہماری ذمہ داری ہےکہ اس کا جواب دیا جائے۔ ڈاکٹرقبلہ ایازکا کہنا ہےکہ ہم فلم زندگی تماشا ہےکہ بارے میں فیصلہ نہیں صرف رائےدیں گےکیونکہ فیصلہ دینا صرف متعلقہ اداروں کا کام ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کا فلم ’زندگی تماشا‘ کا جائزہ لینے کےحوالےسےمزید کہنا تھا کہ ہم فلم اورڈراموں کےماہرین سے مشورہ لیں گے، کسی کےدباؤ میں آ کرکوئی رائےقائم نہیں کریں گے۔
واضح رہےکہ ہدایت کارسرمد کھوسٹ کی فلم’’زندگی تماشا‘‘اپنے حساس موضوع کے باعث پاکستان کی متنازع فلم بن گئی ہے۔ فلم کو گزشتہ روز24 جنوری کوریلیزکیا جاناتھا لیکن سنسربورڈ کےپاس فلم کےخلاف مختلف شکایات موصول ہونے اور فلم کی کہانی پراعتراضات اٹھائےجانےکےباعث فلم کی ریلیزپرتاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
خیال رہےکہ سرمد کھوسٹ نےفلم’زندگی تماشا‘کی نمائش روکنےکےلیےدھمکیاں ملنےکا انکشاف کیا تھا اورحکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔ سرمد کھوسٹ نےپاکستانی عوام کےنام خط میں کہا تھا کہ اس فلم کی کہانی صرف ایک اچھےمسلمان کی ہے، میں نےاس میں کسی فرقےاورپارٹی کا نام نہیں لیا بلکہ یہ فلم ایک اچھےمولوی کےحوالےسے ہے۔
یاد رہےکہ چند روز قبل مرکزی فلم سنسربورڈ نے ہدایت کارسرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کے تنقیدی جائزے کے لیےاسلامی نظریاتی کونسل سےرجوع کرنےکا فیصلہ کیا تھا، جس پرترجمان اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا تھا کہ فلم کا جائزہ لینےکےلیےچاررکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو فلم کےمرکزی خیال اورممکنہ معاشرتی اثرات کے بارے میں رپورٹ تیارکرکےچیئرمین کو پیش کرےگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button