فلم ’’پٹھان‘‘ میں شاہ رخ اور دپیکا کی کیمسٹری ہٹ ہو گئی

بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے کنگ خان کی نئی فلم ’’پٹھان‘‘ کو آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا لیکن اس فلم کی گونج ابھی سے ہی سوشل میڈیا پر سنائی دے رہی ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ان کی اور دیپکا پڈوکون کی کیمسٹری ہٹ ہو گئی ہے۔
کنگ خان نے حال ہی میں فلم کے ایک ویڈیو گانے ’’بے شرم رنگ‘‘کے کلپ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو لوگوں کی بڑی تعداد نے اس گانے کو سراہا، دونوں اداکاروں شاہ رخ اور دپیکا پڈوکون کی کیمسٹری کی تعریف کی۔ ’پٹھان‘ کا پہلا گانا سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا جس کے حوالے سے کئی دنوں سے ٹیزر جاری کیا گیا تھا، یش راج فلمز کے بینرر تلے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان اگلے برس ریلیز کی جائے گی۔
گانے میں دیپیکا پڈوکون کی بولڈ ڈریسنگ اور شاہ رخ خان کا اسٹائلش انداز سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے، بالی ووڈ کنگ کی باڈی فٹنس کی بھی تعریف کی جا رہی ہے اور اس گانے میں دپیکا اور شاہ رخ کی کیمسٹری کو پسند کیا گیا ہے۔
’بے شرم رنگ‘ کو ہندی کے علاوہ بیک وقت تامل اور تیلگو زبان میں بھی ریلیز کیا گیا اور فلم کے تینوں زبان میں گانوں کو شلپا راؤ، وشال اور شیکھر نے گایا ہے، اس فلم کے ساتھ ہی شاہ رخ خان کی بڑے پردے پر پانچ برس بعد واپسی ہوگی۔
واضح رہے کہ ’’پٹھان‘‘ کا ٹیزر جاری ہونے کے بعد فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، فلم کا ٹیزر سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی ’’بائیکاٹ پٹھان‘‘ ٹرینڈنگ میں آ گیا، فلم کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ پٹھان‘ کی آوازیں بھی آنا شروع ہوگئیں، بنیادی وجہ یہ ہے کہ فلم کے گانے میں دیپکا پڈوکون نے کیسری رنگ کا لباس پہنا ہے جو کہ ہندوؤں کے لئے مقدس ہوتا ہے۔
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی اور اس فلم میں پہلی مرتبہ شاہ رخ خان اور جان ابراہم ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی چوتھی فلم ہے جس میں دونوں نے اکٹھے کام کیا ہے، دپیکا پڈوکون نے 2007 میں اپنی پہلی ہی فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا، اس کے بعد وہ ہیپی نیو ایئر اور چنائے ایکسپریس میں بھی ایک ساتھ نظر آئے، شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرنے والوں میں انڈین دائیں بازو کی جماعتوں کے حامی پیش پیش ہیں۔
کچھ صارفین کی جانب سے انڈین ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیاناتھ کی ایک پرانی ویڈیو کلپ بھی شیئر کر رہے ہیں جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما شاہ رخ خان کو پاکستان جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ شاہ رخ خان کی زبان میں اور حافظ سعید کی زبان میں کچھ زیادہ فرق نہیں۔
