فواد چوہدری عثمان بزدار کی کارکردگی پر برس پڑے

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ڈلیور نہیں کر پا رہا جس کے باعث تحریک انصاف کو مجموعی طور پر دباؤ کا سامنا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں نہ سیاسی حصہ ڈلیور کر رہا ہے اور نہ ہی انتظامیہ توقعات پر پورا اتر رہی ہے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پارٹی کی کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی پر پھٹ پڑے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نہ سیاسی حصہ ڈلیور کررہا ہے اور نہ ہی انتظامیہ توقعات پر پورا اتر رہی ہے، پنجاب کے ڈلیور نہ کرنے سے عوامی سیاسی محاذ پر پی ٹی آئی کی کارکردگی پر تنقید ہو رہی ہے اور مرکز کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ پنجاب کا 350 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہے جس میں سے صرف 77ارب روپے ریلیز ہوئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار حکومت اضلاع کو صوبائی فنانس ایوارڈ بھی نہیں دے رہی، صوبائی سطح پر کچھ ہو رہا ہے نہ اضلاع کو فنڈز منتقل ہو رہے ہیں۔ فواد چوہدری کی نشاندہی کے بعد وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کے اجراء کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر صوبائی ایوارڈ کرکے اضلاع کو فنڈز منتقل کئے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ پنجاب حکومت کا نہیں وسائل کی تقسیم کا ہے، وزرائے اعلیٰ کے پاس صوابدیدی فنڈ ہونا آرٹیکل 140-A کی خلاف ورزی ہے، فارمولے کے تحت جیسے وفاق صوبوں میں فنڈز تقسیم کرتا ہے اسی طرح صوبائی سطح پر اضلاع میں فنڈز تقسیم ہونے چاہئیں، وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں یہ عوامی مفاد کے خلاف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button