فوج اور حکومت ایک پیج پر،کوئی اختلاف نہیں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج اور حکومت ایک صفحے پر ہیں اور جنرل قمر جاوید باجوہ سے خوشگوار قریبی تعلقات ہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سول ملٹری تعلقات اتنے اچھے کبھی نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر کے تمام معاملات طے پاچکے ہیں اور تقرر کا عمل شروع ہوگیا ہے، فوج اور حکومت ایک صفحے پر ہیں اور جنرل قمر جاوید باجوہ سے خوشگوار قریبی تعلقات ہیں۔

Back to top button