فیفا نےبھارت کی رکنیت معطل کردی
فیفا نے بھارتی فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی، فٹ بال معاملات میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے بھارت کو معطل کیا گیا ہے۔
فیفا کا کہنا ہے کہ جب تک فٹبال کے معاملات منتخب باڈی کے سپرد نہیں ہوتے رکنیت معطل رہے گی، میڈیا رپورٹس کے مطابق معطلی کی وجہ سے بھارت اکتوبر میں انڈر 17 ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم رہے گا۔
بھارتی عدالت نے مئی میں فٹبال فیڈریشن کو برطرف کر کے 3 رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ فیفا قوانین کے تحت فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت قبول نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان بھی بیرونی مداخلت کی وجہ سے پابندی کا شکار رہا تھا، تاہم 29 جون کو ہونیوالے اجلاس میں نارملائزیشن کمیٹی کو پی ایف ایف ہاوس اور اختیارات واپس ملنے پرفیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کر دی۔
