قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے بلز کی توثیق شروع کر دی

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نےعہدہ سنبھالتے ہی بلزکی توثیق شروع کر دی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پیر کو ایوان صدر پہنچے اور انہوں نے قائم مقام صدر کی ذمہ داری سنھبال لی ۔صادق سنجرانی نے پہلے ہی دن فنانس بل دو ہزار تئیس چوبیس پر دستخط کر دیئے ۔ قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ ایک روز پہلے ہی پاس کیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر کی جانب سے الیکشن ایکٹ بل پردستخط بھی جلد متوقع ہیں۔ دستخط ہوتے ہی بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔ اس سے میاں نوازشریف اور جہانگیر خان ترین کی اسمبلی میں واپسی کا رستہ کلیئر ہو جائے گا ۔

Back to top button