قومی ائیر لائن پی آئی اے عملے کی مسافروں سے بدسلوکی

قومی ائیر لائن پی آئی اے کے عملے کی مسافروں کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو سامنے آگئی. لاہور سے لندن جانیوالی پی آئی اے کی پرواز میں قومی ائیر لائن کے عملے نے مسافروں پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ بعدازاںہیتھرو ائیرپورٹ اترتے ہی دونوں مسافروں کو لندن پولیس کے حوالے کر دیا.
لاہور سے لندن جانیوالی پی آئی اے پرواز میں مسافروں اور عملے کے درمیان جھگڑا ہوا، دوران پرواز دو مسافر بلک ہیڈ نشستوں پر بیٹھ گئے، کیبن کریو عملے نے مسافروں کو بلک ہیڈ نشستوں سے اٹھ کر واپس اپنی نشستوں پر جانے کا کہا تو تکرار شروع ہوگئی۔ لاہور سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے عملے نے مسافروں کے ساتھ بدتمیزی اور دست درازی کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عملے نے ایک مسافر سے تکرار کی اور پھر اسے تھپڑ بھی مارا۔
اس موقع پر جب ایک خاتون مسافر نے موبائل فون سے ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو جہاز کے عملے نےخاتون سے ان کا فون چھین لیا۔ جہاز کا عملہ دیگر مسافروں کے ساتھ بھی بدسلوکی سے پیش آیا اور مسافر کو تھپڑ مارنے پر ایک اور مسافر نے عملے کے رویے پر احتجاج بھی کیا۔ بعد ازاں عملے نے کپتان کو مسافروں کی شکایت کی جس کی اطلاع لینڈنگ سے قبل ہیتھرو ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کو کر دی گئی۔ پرواز کے ہیتھرو ائیرپورٹ اترتے ہی دونوں مسافروں کو لندن پولیس نے حراست میں لے لیا۔
۔
