ق لیگ نے استحکام پاکستان آپریشن کی حمایت کردی

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے استحکام پاکستان آپریشن کی مکمل حمایت کردی ۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کاکہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے۔ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے مکمل پاک کرنے کے لئے استحکام پاکستان آپریشن ناگزیر ہے۔پاکستان مسلم لیگ استحکام پاکستان اپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے۔قیام امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کو روابط بڑھانے کی ضرورت ہے
چودھری شافع حسین کاکہنا تھا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس سے ملکر نمٹنا ہوگا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ اجتماعی کاوشوں سے جیتی جاسکتی ہے۔پاکستان مسلم لیگ قیام امن کی کاوشوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
