حمزہ شہباز نے اپنے حلقے کیلئے مریم نواز سے فنڈز مانگ لئے

رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے این اے 118کیلئے مریم نواز سے فنڈز مانگ لئے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے این اے 118کےلیے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو  2 ہزار ملین کے فنڈز جاری کرنے کی استدعا کردی۔

این اے 118 کی 51 ترقیاتی اسکیموں پر مشتمل تفصیلات پر مبنی مراسلہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ارسال کردیاگیا۔

این اے 118 کی یونین کونسلز میں نیے ٹیوب ویل، واٹر فلٹریشن پلانٹس، سیوریج ، واٹر سپلائی کی اسکیموں کو مکمل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

این اے 118 کی یونین کونسل میں ٹیوب ویل کی تنصیب کے 360 ملین، مختلف یونین کونسلز کے واٹر فلٹریشن پلانٹس 160 ملین جبکہ سیوریج کی بحالی کے لیے230 ملین کے فنڈز جاری کرنے کی استدعا کردی۔

این اے 118 کی مختلف یونین کونسلز میں پارکس کی تعمیر اور بحالی کے لیے 40 ملین جاری کرنے کی استدعا کردی گئی۔

یونین کونسلز کی 24 ترقیاتی اسکیموں کے لیے 605 ملین خرچ کرنے کی استدعا کردی گئی۔یونین کونسلز میں کارپٹ سڑکوں کے لیے 440 ملین روپے جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ٹف ٹائلز اور پی سی سی ورکس کی 6 اسکیموں کے لیے 165 ملین جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Back to top button