فلور ملز کا ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف احتجاج کااعلان

پیٹرولیم ڈیلرز کے بعد فلور ملز نے بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف احتجاج کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے فلور ملز مالکان کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے نئے ٹیکس کے نفاذ کو ظالمانہ قرار دیا۔ملک بھر کی فلارملز نے ود ہولڈنگ ٹیکس مسترد کردیا۔ شرکاء نئے ٹیکس کو بلاجواز قرار دیا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں مقررین نے حکومت کے ٹیکس نفاز کے فیصلے پر سخت تنقیدکی ۔ مقررین نے حکومت سے فوری طور پر یہ ٹیکس کے نفاذ کے فیصلہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہ ہونے کی صورت میں 10 جولائی سے ملک گیر ہڑتال ہوگی۔ ہم پہلے ہی ٹیکس دے رہے ہیں اس لئے حکومت نئے ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے ۔
عاصم رضا کاکہنا تھا کہ ٹیکس جمع کرنا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں۔ فلارملز پہلے سے ٹیکس نیٹ میں ہیں اور کئی ٹیکس دے رہی ہیںٹیکس واپس نہ ہوا تو 10 جولائی سے ملک بھر کی ملز بند ہو جائیں گی۔
