لائبریری کی کتاب 119 سال بعد لوٹا دی گئی

امریکا میں ایک لائبریری سے 119 سال قبل نکلوائی گئی کتاب واپس لوٹا دی گئی۔
امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر کاربن ڈیل میں قائم کاربن ڈیل پبلک لائبریری نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ہولے لائبریری کے ایک ملازم نے ایک کتابوں کی سیل پر ملنے والی مصنف ہیری کولنگ ووڈ کی کتاب دی کروز آف دی ایسمرالڈا 119 سال بعد لائبریری کو لوٹا دی۔
فیس بک پوسٹ کے مطابق کتاب کے اندر ایک لفافہ لگا ہوا ہے جس میں لائبریری کارڈ موجود ہے اور کارڈ کے مطابق یہ کتاب مئی 1904 میں ہوریس شارٹ کو
جاری کی گئی تھی۔
