لاہور میں اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا
لاہور میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آ گیا، محکمہ صحت نے مریض کے ساتھ رابطے میں رہنے والے 50 افراد کو ٹریس کر لیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے 50 سےزائد افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں، رابطے میں رہنے والے مریض کے قریبی رشتے دار اور محلے دار ہیں ، متاثرہ مریض چند دن قبل سندھ سے واپس لاہور پہنچا تھا۔
مریض کی بیرون ملک جانے کی کوئی ہسٹری نہیں، متاثرہ مریض سے رابطے میں رہنے والے کسی فرد میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، لاہور سے اومی کرون سے متاثرہ مریض میں کرونا کی معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
اومی کرون ویرینٹ کی شدت کو روکنے کے لیے شہر کے سب سے بڑے جناح ہسپتال نے انتظامات کو مزید سخت کر دیا ہے، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر طاہر رشید نے کہا کہ ہسپتال میں پہلے سے ہی الگ کاؤنٹر بنایا گیا، ہسپتال میں کسی بھی مریض کا کرونا کا شبہ ہوتا ہے۔
