لاہور میں رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑ دیا گیا ، نوجوان گرفتار

پولیس نے رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم رضوان کو گرفتار کر لیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ایس پی سٹی کو فوری جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
#Shameful this bunch of illiterates are really dangerous for Pakistan image in the world https://t.co/TXoAXCQtWW
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 17, 2021
نوجوان نے کمر پر بیگ اور سفید شلوار قیمض اور سفید ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔ اس موقع پر اس نے نعرہ حیدری یاعلیؓ اور لبیک یا رسول اللہؐ کے نعرے بھی لگائے۔شاہی قلعہ انتظامیہ کے مطابق ملزم نے ہتھوڑے سے مجسمے کو نقصان پہنچایا اور عملے نے مشتعل نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ رنجیت سنگھ کا مجسمہ پہلے بھی توڑا گیا تھا جسے بعد میں مرمت کرکے لگایا گیا تھا۔
