لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کےبلوں پر فکس چارجز وصولی کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا

لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں پر فکس چارجز عائد کرنے کےخلاف درخواست پرحکم امتناعی جاری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے بجلی کےبلوں پر فکس چارجز عائد کرنے کےخلاف فلائنگ پیپر ملز سمیت 9 کمپنیوں کی درخواست پرسماعت کی۔
درخواست گزاروں کی جانب سےخواجہ وسیم عباس ایڈووکیٹ پیش ہوئے جس میں وفاقی حکومت اور لیسکو سمیت دیگر کوفریق بنایاگیا ہے۔وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ لیسکو نے بلوں پر فکس چارجز کا نفاذ کردیا ہے، لیسکو کی جانب سےعائد فکس چارجز کی کوئی منظوری حاصل نہیں کی گئی، فکس چارجز عائد کرنے کےلیے کابینہ اور نیپرا سےمنظوری حاصل کرناضروری ہے۔
وفاقی کابینہ نے سرکاری اداروں کی رائٹ سائزنگ کی سفارشات منظور کرلیں
درخواست گزار کےوکیل نے کہاکہ لیسکو نےبغیر بجلی استعمال ہوئے 32 لاکھ روپےکا بل بھیج دیاہے، گزشتہ ماہ 57 لاکھ روپے بل اور اس ماہ ایک کروڑ 56 لاکھ روپےبھجوا دیاہے۔
درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت لیسکو کی جانب سے فکس چارجز کوختم کرنے کاحکم دے۔
