لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف پر نقاب پوشوں کی حملے کی کوشش

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر لندن میں نامعلوم افراد نے مبینہ حملے کی کوشش کی تاہم لیگی رہنماؤں کی بروقت مداخلت اور پولیس کی آمد پر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
لندن میں حسن نواز کے دفتر میں سابق وزیراعظم نوازشریف پر نامعلوم افراد کی مبینہ حملے کی کوشش کی، چار نقاب پوشوں نے حسن نواز کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی، سابق وزیراعظم اپنے بیٹے حسن نواز کے دفتر میں موجود تھے، نقاب پوشوں نے دفتر کی سیڑھوں پر حسن نواز کو دھمکیاں دیں۔ن لیگ رہنما نے دعویٰ کیا کہ عابد شیر علی اور نواز شریف کے محافظوں نے مبینہ حملہ آوروں کو روکا، پولیس کو طلب کرنے پر نقاب پوش فرار ہو گئے، لندن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا.
(ن) لیگی رہنما ناصر بٹ نے بتایا کہ چاروں نامعلوم افراد نے چہرے ڈھاپنے ہوئےتھے، نامعلوم افراد کی ویڈیو فراہم کردی گئی ہے، ان افراد نے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستانی ہیں لیکن وہ پاکستانی نہیں تھے، ان سے شناخت طلب کی تو انہوں نے دھکے دیے جب کہ حسن نواز کے دفترمیں نواز شریف اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پاکستان کے عوام کی آواز ہیں اور انہیں خاموش نہیں کیا جائے گا۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی زندگی کے ساتھ دوران حراست کھلواڑ کرنے والے اب تک باز نہیں آئے۔ نواز شریف کا مقابلہ اس سوچ سے ہے جس نے میری بیمار والدہ کی تصویریں بنانے کی کوشش کی،ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا اور آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔ خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے۔
نواز شریف کی زندگی کے ساتھ دوران حراست کھلواڑ کرنے والے اب تک باز نہیں آئے۔نواز شریف کا مقابلہ اس سوچ سے ہے جس نے میری بیمار والدہ کی تصویریں بنانے کی کوشش کی،ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا اور آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔ خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 21, 2021
مریم نواز نے مزید لکھا کہ نواز شریف پر حملہ اپنے چہرے پر سیاست کا لبادہ اوڑھے ہوئے عناصر کی شکست اور بے چینی ظاہر کرتا ہے۔
Resorting to gross CRIMINALITY in the face of political frustration and defeat. Peoples voice will not be silenced by low life 3rd rate criminals.#NawazSharif is the voice of the people of Pakistan and will not be silenced, Insha’Allah.
May Allah protect you #NawazSharif. pic.twitter.com/EJ0G2ch1S0— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 21, 2021
مزید برآں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کو ٹیلیفون کیا اور دفتر پر ہونیوالے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ شہباز نے نواز شریف سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں، شہباز نے بھائی کو اپنی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی درخواست کی۔لیگی صدر نے کہا کہ نواز شریف پر لندن میں ہونیوالا واقعہ افسوسناک ہے، لندن میں ہونیوالے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ لندن پولیس اور متعلقہ حکام اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائیں، غنڈوں کا نوازشریف پر حملے کی نیت سے دفتر میں گھسنا لمحہ فکریہ ہے۔ حسن نواز کے دفتر میں غنڈوں کا گھس آنا قابل مذمت ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ لیگی تاحیات قائد اس حملے میں محفوظ رہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ لندن کو ہدایت کی گئی ہے معاملے کی مکمل چھان بین کرائیں۔ پولیس اور متعلقہ محکمے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائیں۔ ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر لندن میں مبینہ حملے کے بعد انھیں وطن واپس آنے اور جیل میں مکمل سیکیورٹی دینے کی پیشکش کی ہے۔مریم نواز شریف کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اللہ محفوظ رکھے۔ حیرانی کی بات ہے کہ وہ خود لندن گئے اور واپس آنے کو تیار نہیں، اب وہاں پر ان کی سیکیورٹی کی ذمہ داری آپ اپنے سیاسی مخالفین پر ڈال رہی ہیں۔
اللہ محفوظ رکھے۔ حیرانی کی بات ہے کہ وہ خود لندن گئے اور واپس آنے کو تیار نہیں اب وہاں پر ان کی سیکورٹی کی زمہ داری آپ اپنے سیاسی مخالفین پر ڈال رہی ہیں۔اب بھی وقت ہے اگر آپ کے والد لندن میں محفوظ محسوس نہیں کر رہے تو انہیں فورا واپس آنا چاہئیے۔یہاں جیل میں مکمل سیکورٹی ملے گی۔ pic.twitter.com/DwpxyU6Bu6
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 21, 2021
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے، اگر آپ کے والد لندن میں محفوظ محسوس نہیں کر رہے تو انہیں فوراً واپس آنا چاہیے، یہاں جیل میں انھیں مکمل سیکیورٹی ملے گی۔
