لندن پلان کے حوالے سے وزیراعظم کل قوم کو اعتماد میں لیں گے

لندن پلان، قومی معیشت اور دیگر موضوعات پر وزیراعظم شہباز شریف کل قوم کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم نے اس سلسلے میں تمام سرکاری مصروفیات ترک کر دیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ معاشی و سیاسی امور پر مشاورت جاری ہے، وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے نکات پر مشاورت کی گئی، وزرت اعظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلا قوم سے خطاب ہوگا۔
اس وقت ملک میں سیاسی و معاشی غیر یقینی صورتحال چھائی ہے، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے لیے حکومت پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے سخت دباؤ کا سامنا ہے۔
جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے نئے انتخابات کے لیے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے اور متواتر مختلف شہروں میں جلسے کر رہے ہیں۔
