پی ٹی آئی کارکنوں نے بنی گالہ کے گرد حصار بنا لیا

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کے لیے لگ بھگ 200 کارکنوں نے بنی گالہ کے گرد حفاظتی حصار قائم کر لیا ہے۔
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور لانگ مارچ کے حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے حفاظتی اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف انسانی حصار قائم کر دیا گیا ہے۔
لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی یوتھ ونگ کے کارکنان عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر پہرہ دیں گے، پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے 200 سے زائد کارکنان کو بنی گالا پہنچ گئے ہیں، اور عمران خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد ٹینٹ لگا دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کارکنوں کی رہائش، کھانے پینے اور دیگر ضروریات کے لیے اقدامات کر دیئے گئے ہیں، کارکنان کے لیے بستر، پانی کے کولر پہنچا دیے گئے ہیں، پلان کے تحت 5 ہزار کارکن اسلام آباد کے مختلف حصوں میں پہلے سے پہنچائے جائیں گے۔
