لیگی قائد میاں نواز شریف کا بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے.ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے گفتگو کرتے ہوئے جمہوریت کے استحکام کیلئے مل کر چلنے اورجلد اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا ہے.
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کر کے سابق صدر آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا. جبکہ نواز شریف نے بلاول بھٹو کو یقین دہانی کرائی کہ اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں پر من و عن عمل کیا جائے گا. ذرائع کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ حکومت پر کوئی بھی شب خون مارنے کی صورت میں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑی ہو گی اور قطعآ صوبائی حکومت کیخلاف کسی قسم کے غیر آئینی اور غیرجمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرے گی. ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالنے کیلئے مل کر چلنے پر بھی اتفاق کیا ہے.
دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایک اور تصویر سامنے آ گئی ہے۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوا تو نواز شریف نے پارک لین اور آکسفورڈ سٹریٹ پر چہل قدمی کی۔اس دوران حسن نواز اپنے والد پر چھتری تانے ساتھ ساتھ چلتے دکھائی دیئے۔
Nawaz And Bilawal3
خیال رہے کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف متعدد بیماریوں کے باعث علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں اور ڈاکٹروں نے روزانہ چہل قدمی کی ہدایت کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button