مارگلہ ہلز پر سگریٹ پینے، آگ جلانے پر پابندی

اسلام آباد کی پہاڑیوں مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی، کچرے یا پلاسٹک کو آگ لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے مارگلہ ہلز پر جانے والوں کیلیے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آج سے آئندہ دو ماہ کیلیے ہوگا۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا دفعہ 144 کے تحت مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی، کچرے یا پلاسٹک بیگ جلانے پر پابندی ہوگی جبکہ درختوں کو کاٹنے والے افراد کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہڑے گا۔
نوٹی فکیشن میں لکھا گیا ہے کہ پابندیوں کا اطلاق آج سے 2 ماہ تک ہو گا۔
