ماہرہ اور عتیقہ اوڈھو کا بیک وقت شاہ رخ سے اظہار محبت

شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان جہاں ان کے اپنے دیس میں تنقید کا نشانہ بن رہی ہے۔ وہیں پاکستانی اداکاروں نے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کر کے نئی مثال قائم کر دی ہے ۔چھوٹا سا خود ساختہ تنازع بنا کر شدت پسند بھارتیوں نے شاہ رخ خان کا جینا محال کر دیا ان کی فلم کے پوسٹر پھاڑے ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔ سینما میں گھس کر توڑ پھوڑ کی ۔پھر بھی وہ فلم کو کامیاب ہونے سے نا روک پائے۔ایسے حالات میں پاکستانی اداکاروں نے ایک بار پھر بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہ رخ خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور انکو انکی فلم کی شاندار کامیابی پر پیار بھرے پیغامات بھجوائے۔اس فہرست میں سب سے پہلا نمبر ماہرہ خان کا ہے جنہوں نے 2017 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں کام کیا، ماہرہ خان نے بولی وڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے کے بعد متعدد بار ان کے لیے محبت کا اظہار کیا ۔تاہم حال ہی میں ایک بار پھر انہوں نے شاہ رخ خان کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا ’پٹھان‘ قرار دیا۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دل کے ایموجی کا استعمال بھی کیا۔

دوسری جانب سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بھی شاہ رخ خان کو فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔عتیقہ اوڈھو نے شاہ رخ خان کے ساتھ ماضی میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور بہترین شخص قرار دیا ۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کی ملاقات شاہ رخ خان سے کیسے ہوئی ۔ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’دیوداس‘ کے سیٹ پر ملاقات کی  تصویر شئیر کی اور بتایا کہ اس دوران انکو بہت عزت اور پیار ملا۔سینئر اداکارہ نے شاہ رخ خان کو محبت کرنے والا، مہربان اور بہترین شخصیت کا مالک قرار دیتے ہوئے انہیں ان کی فلم کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔ساتھ ہی عتیقہ اوڈھو نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جلد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بحال ہوں گے اور دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی فلمیں دیکھی جانے لگیں گی۔

شاہ رخ اور دپیکا پڈوکون کی 25 جنوری کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ نے بھارتی سنیما کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے اور فلم انڈسٹری پر شاہ رخ خان کی بادشاہت کو مزید مستحکم کردیا ہے۔باکس آفس پر فلم کھڑکی توڑ بزنس کر رہی ہے، پورے بھارت میں صرف پٹھان کے چرچے ہیں اور فلم لوگوں کو خوب بھا رہی ہے۔فلم نے محض دو دن میں 220 کروڑ روپے کماکر نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔فلم نے پہلے ہی دن 105 کروڑ روپے کما کر باکس آفس پر چھا گئی ’پٹھان‘ دو دن میں تقریبا ًسوا دو ارب روپے کمانے والی پہلی بھارتی فلم ہے۔

پٹھان نے ہالی وڈ فلم اواتار 2 کی پہلے دن کی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ جیمز کیمرون کی فلم اواتار 2 نے ریلیز والے دن 10 ملین ڈالرز کمائے تھے جبکہ پٹھان نے پہلے دن 13 ملین ڈالرز کما کر یہ ریکارڈ توڑ ڈالا ۔’پٹھان‘ کو بھارت سمیت دنیا بھر کی 8 ہزار سینما اسکرین میں پیش کیا گیا تھا، تاہم اسے پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا، کیوں کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر چند سال سے پابندی عائد ہے۔

Back to top button