ماہرہ خان سرمدکھوسٹ کی حمایت میں سامنےآگئیں

پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ وماڈل ماہرہ خان ہدایت کارسرمد کھوسٹ سےاظہارِیکجہتی کےلیےمیدان میں اُترآئیں۔ سرمدکھوسٹ نےاپنےٹوئٹراکاؤنٹ پرگزشتہ روزپاکستانیوں کےنام ایک اور کھلا خط شیئرکیا تھا اوراس سےقبل بھی سرمد نےوزیراعظم، صدرِپاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان اور دیگرکےنام ایک خط لکھا تھا۔
بعدازاں سرمد کھوسٹ نےایک اورخط میں اپنےمداحوں سےپوچھاکہ انہیں درجنوں دھمکیاں مل چکی ہیں جن میں کہا گیا ہےکہ فلم ’زندگی تماشا‘سےقابل اعتراض مواد نکال دیں،تو کیا وہ فلم’زندگی تماشا‘ کی ریلیزروک دیں؟۔
جس کےجواب میں اداکارہ ماہرہ خان نےاپنےٹوئٹ میں لکھا کہ’باربارہمیں ہماری وقت اوراثرورسوخ کی حقیقت کااحساس دلایا جاتا ہے،ایک ایسی فلم جوابھی کسی نےدیکھی ہی نہیں ہےوہ بھی لوگوں کو خوف زدہ کرسکتی ہے‘۔ ماہرہ نےاپنےٹوئٹ میں سرمد کھوسٹ سےاظہارِیکجہتی کرتےہوئےمزید کہا کہ ’مشکل کوبتائیں کہ آپ کا خداکتنا بڑاہے‘۔

واضح رہےکہ ہدایت کارسرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کو24 جنوری کوریلیزکیا جاناہےجب کہ ان کی فلم کی ریلیزکوروکا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں فلم ’زندگی تماشا‘ کواکتوبرمیں بوسان عالمی فلم فیسٹیول میں پیش کیاگیا تھا جہاں فلم معتبرترین’کم جسوئک‘ایوارڈ جیتنےمیں کامیاب ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button