معروف ریسلر دی روک نے والد کی موت کی وجہ بتا دی

ہالی ووڈ اداکار اور ڈبلیو ڈبلیو ای سے شہرت پانے والے ریسلر ڈیوین جونسن المعروف دی روک کےوالد سابق ریسلرروکی جونسن کےانتقال کےبعد انٹرنیٹ پرسوالات سامنےآئے کہ اداکارکےوالد کا اچانک انتقال کیسے ہوا؟ تاہم اب ڈیوین جونسن نے اپنے والد کےانتقال کی وجہ مداحوں کو بتادی۔
اداکارنے ایک ویڈیو کے ذریعے انکشاف کیا کہ ان کےوالد کااتنقال چند طبی پیچیدگیوں کے باعث ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ’جیسےکہ سب جانتےہیں کہ چند روزقبل میرےوالد اس دنیا سےچل بسے، مجھےانہیں الوداع کہنے کا موقع تک نہیں ملا۔

View this post on Instagram

My family and I thank you 🙏🏾♥️ Go hug your loved ones hard, while you still can. I love you. DJ #ripsoulman

A post shared by therock (@therock) on


اداکارکےمطابق ‘میں چاہتا ہوں کہ مجھےبس ایک موقع مل جائےتاکہ میں انہیں گلے لگا سکوں، انہیں چوم سکوں،اوران کا شکریہ ادا کرنےکےساتھ یہ بتاؤں کہ میں ان سےکتنی محبت کرتا ہوں اورکتنا احترام کرتا ہوں،مجھےیہ کہنےکاموقع نہیں ملا، لیکن شاید یہی زندگی ہے’۔ 47 سالہ ڈیوین جونسن نےویڈیو میں اپنےوالدکے ساتھ گزارےخوشگوارلمحات کی یادیں بھی مداحوں کےساتھ شیئرکیں۔ انہوں نےکہا کہ’باپ اوربیٹےکا رشتہ نہایت خوبصورت اورانوکھا ہوتا ہے،میرےوالد کومجھ سےبہترکوئی نہیں سمجھ سکتا’۔ اداکارکےمطابق ان کےوالد کا انتقال ‘Deep Vein Thrombosis’ نامی بیماری کی وجہ سے ہوا۔
deep
ڈیوین جونسن کےمطابق ان کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی تھی، انہیں کافی سردی لگتی، ان کی ٹانگ کی رگوں میں خون جمع ہوگیا تھا، جو بعدازاں پھیپھڑوں تک پہنچ گیا اور فوری دل کا دورہ پڑنےسےان کا انتقال ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ ‘میرے والد ایک پروفیشنل ریسلرتھے جو ہمیشہ کہتے تھے کہ کوئی ایک دن بھی اگرتکلیف کے بغیر گزرجائےتوسمجھو وہ دن دھوپ کےبغیرگزرگیا’۔مداحوں کےساتھ ساتھ ڈیوین جونسن کے قریبی ساتھیوں نےبھی اس ویڈیو پرکمنٹ کیےاوراداکارکومضبوط رہنے اور حوصلہ رکھنے کے پیغامات دیے۔
یاد رہے کہ ڈبلیو ڈبلیوای چیمپئن سےہالی وڈ کےسب سے زیادہ کمانےوالےاداکار بننے والے ڈیوین جونسن کے والد روکی جونسن کا رواں سال15جنوری کو75 سال کی عمرمیں اچانک انتقال ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button