ماہرہ خان نے انٹرویوز کے دوران جھوٹ بولنے کا اعتراف کرلیا
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ انٹرویوز کے دوران بعض اوقات جھوٹ کا سہارا لیتی رہتی ہیں ، سوشل میڈیا پر سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انھوں نے یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں وہ کیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔
24 ستمبر کو اپنے مقبول ڈرامہ ہم سفر کو دس سال مکمل ہونے پر ٹوئیٹر پر مداحوں نے خرد کی کردار کی بے حد تعریف کی ، مداحوں نے اداکارہ کے حالیہ ڈرامے ہم کہاں کے سچے تھے میں کردار کو بھی سراہا۔
ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کرنے کی بجائے ورچوئل گلے ملنے کی فرمائش کر دی ، ایک مداح نے لکھا کہ ان کا اداکارہ کے ساتھ روح کا رشتہ ہے جس پر ماہرہ خان ہنسی کو نہ روک سکیں ۔ایک سوال کے جواب میں اداکار نے اُمید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں ہمایوں سعید کے ساتھ دوبارہ نظر آئیں گی ۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ جب وہ صبح سویرے اٹھتی ہیں تو اپنے بیٹے ازان کو پیار کرتی اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہیں۔
