محسن شاہنواز کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

محسن شاہ نواز حملہ کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔
سیشن عدالت میں توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد محسن شاہنواز رانجھا پر پی ٹی آئی کارکنان کے حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان نے پیش ہوکر میڈیکل گراؤنڈز پر اپنے موکل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت نوجنوری تک ملتوی کردی۔
