محسن عباس حیدر کی شاعری کے چرچے

اداکار محسن عباس حیدر نے ایک شعر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا جسے لوگ کافی پسند کر رہے ہیں۔
محسن عباس کا شمار ان باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے جو ناصرف اداکاری بلکہ دیگر خصوصیات کے بھی حامل ہوتے ہیں، یہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر خود کے لکھے گئے شعر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔انسٹاگرام پر اداکار نے ایک شعر پوسٹ کیا جس کے بول کچھ یوں تھے:
کچھ اس لیے محنت کرتے ہیں کہ شہرت کما سکیں،
اور ہم اس لیے کماتے ہیں کہ ذمہ داریاں نبھا سکیں۔
محسن عباس کے اس شعر کو متعدد مداحوں نے شیئر کیا جب کہ کمنٹ سیکشن میں اداکار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
