محسن نقوی سپیڈ کی بڑی کامیابی،کینیڈا کیساتھ افرادی قوت بھیجنے کا معاہدہ
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور انکی ٹیم کی ایک اور کامیابی، کینیڈا کو افرادی قوت بھیجنے کا معاہدہ ہوگیا۔
حکومت پنجاب اور پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن کے مابین افرادی قوت کینیڈا بھجوانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایم او یو پر دستخط کے وینکوور میں موجود وزارتی وفد کو مبارکباد دی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پنجاب سے کینیڈا افرادی قوت بھجوانے کا ایم او یو معاشی ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہے۔ پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن کی پنجاب سے کنیڈین صوبوں کے لئے لیبر بھجوانے کی درخواست کی گئی تھی۔ مشترکہ مفاد کے لیے مذہبی اور تعلیمی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
حکومت پنجاب اور کینیڈاکے مابین ایم او یو پردستخط کی تقریب وینکوور میں کنیڈین قونصل خانے میں منعقد ہوئی۔ مفاہمت کی یادداشت پر صوبائی وزیر ایس ایم تنویر اور بشری رحمان نے دستخط کیے۔
افرادی قوت کینیڈا بھجوانے کی یادداشت پر دستخط نگران پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد کیے گئے۔
پنجاب حکومت کا تین رکنی وزارتی وفد دستخط کرنے وینکوور کے دورے پر ہے۔
قونصل جنرل جانباز خان نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے کہا کہ یادداشت کا مقصد پنجاب اور کینیڈین صوبوں برٹش کولمبیا اور البرٹا کے مابین معاشی سرگرمیوں کا فروغ ہے۔
صوبائی وزیر عامیر میر نے کہا کہ مفاہمت سے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
پنجاب کے وزارتی وفد میں وزیر تجارت ایس ایم تنویر، وزیر تعلیم منصور قادر اور وزیر سیاحت عامر میر شامل ہیں۔