محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات،کارکردگی کی تعریف

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے لاہور میں ملاقات کی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے نگران وزیراعلیٰ کے عوام دوست اقدامات کوسراہا۔

امریکی قونصل جنرل نے کہا محسن نقوی کی قیادت میں نگران حکومت نے عوام کی خدمت کا حق ادا کیا، ملاقات کے دوران نگراں وزیراعلیٰ نے کہا مختصر عرصے میں پوری کوشش کی کہ عوام کی خدمت کرسکیں۔

Back to top button