مریم نواز سے محسن نقوی کی ملاقات،وزیراعلیٰ نامزدگی پرمبارکبادپیش

نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی رائیونڈجاتی امرارآمد،مریم نواز کو وزیراعلیٰ نامزدگی پرمبارکباد پیش کی۔

نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے جاتی امراآمد پر سید محسن نقوی کا استقبال کیا۔

نگران وزیراعلی محسن نقوی کا نامزد وزیراعلی مریم نوازشریف سے ملاقات میں کہنا تھا کہ تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی ہونا ایک روشن مثال ہے۔ آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔پورا یقین ہے کہ آپ پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ لکھیں گی۔ پنجاب اور عوام کی بھلائی کے مشن میں میری معاونت آپ کو حاصل رہے گی۔

مریم نوازشریف نے سید محسن نقوی کی نگران وزیراعلی کے طورپر عوامی خدمات کو سراہا۔

نگران وزیراعلی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نامزد وزیراعلی کو بریف بھی کیا۔

نامزد وزیراعلیٰ مریم  نواز کاکہنا تھا کہ محسن نقوی کے  شروع کردہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔

مریم نوازشریف نے نگران وزیراعلی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Back to top button