محنت سے حاصل کردہ امن کی ہرقیمت پر حفاظت کرینگے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز ایک جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کے موقع پر خطاب میں آرمی چف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ معاشرے کے مختلف شعبوں و طبقات سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔ ملاقات یکم سے 27 نومبر تک کوئٹہ میں منعقد ہونے والی ورکشاپ کا حصہ ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ محنت سے حاصل ہونے والے امن کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے ، بلوچستان کے عوام کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی پُرعزم حمایت کے نتیجے میں صوبے میں استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں میں پیش رفت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احمد نورانی کی فیملی پر حملہ کس نے کروایا؟

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے امن اور استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنائیں گے ، پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز ایک جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں۔

Back to top button